ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی شام میں جاری لڑائی کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ افراد کی نقل مکانی

جنوبی شام میں جاری لڑائی کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ افراد کی نقل مکانی

Sat, 30 Jun 2018 23:26:59    S.O. News Service

دمشق 30جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ جنوبی شام میں جاری لڑائی کے دوران کم سے کم ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کیامور کے ترجمان محمد الھواری نے اْردن میں ایک بیان میں بتایا کہ جنوبی شام میں لڑائی کے شدت اختیار کرنے کے بعد نقل مکانی کرنیوالوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اْنہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ شب ہمارے اندازوں سے بھی زیادہ لوگوں نے نقل مکانی کی جب کہ سوموار کے روز اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ پناہ گزینوں کی تعداد 45 ہزار تھی۔

ادھر اردن کے ایک سرکاری ذرائع نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ جنوبی شام میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فائر بندی کی خبریں مصدقہ ہیں مگر کسی بھی وقت فریقین کے درمیان دوبارہ لڑائی شروع ہوسکتی ہے۔


Share: